نارووال سے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث نوجوان گرفتار

نارووال(نیوز ڈیسک)برازیل کی معلومات پر نارووال سے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث نوجوان گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے سائبز ونگ نے نارووال میں کارروائی کی جس دوران چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ریاض نامی نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق برازیل حکومت نے ملزم سے متعلق پاکستان سے شئیر کی تھیں۔انٹرپول کے ذریعے ملنے والی معلومات کی روشنی میں ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ملزم سے 600 سے زائد بچوں کی فحش ویڈیو برآمد ہوئی ہیں۔ ملزم کا لیپ ٹاپ اور دوسری ڈیوائسز تحویل میں لے کر انہیں پنجاب فرانزک لیبارٹری بھجوایا گیا ہے

تاکہ ان کی جانچ پڑتال کرکے مزید معلومات اور شواہد مل سکیں۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم چائلڈ پورنو گرافی کے عالمی گروہ سے رابطے میں تھا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے عدالت سے چار روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ایف آئی اے گوجرانوالہ کے سائبر کرائم ونگ نے سیالکوٹ میں کارروائی کے دوران چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔ملزم کے قبضہ سے فحش ویڈیو اور تصاویر کی صورت میں 225 جی بی کا ڈیٹا برآمد کر لیا گیا تھا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم امریکہ سے آپریٹ کرنیوالے ایک انٹرنیشنل گروہ کیساتھ رابطے میں تھا جو کم عمر بچوں کی فحش ویڈیوز فروخت کرتا ہے۔ایف آئی حکام نے بتایا تھا کہ انٹرپول نے ملزم سے متعلق معلومات پاکستان کو دی تھیں جس پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو سیالکوٹ سے گرفتار کر لیا تھا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضہ سے فحش ویڈیو اور تصاویر کی صورت میں 225 جی بی ڈیٹا برآمد کر لیا گیا۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اسلام آباد سے بھی انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ سہیل ایاز کو گرفتار کیا گیا تھا جسے گزشتہ دنوں عدالت نے معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی، اغواء ،پورن وڈیو بنانے کا جرم ثابت ہونے پر 3 بار پھانسی اور 3 بار عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں