اسلام آباد(نامہ نگار) حلقہ ایل اے 18 پونچھ 2 کی پی ٹی آئی تنظیموں کا سردار عبدالقیوم نیازی کوامیدوار تسلیم کرنے سے انکار۔ تنظیمی عہدیداروں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا، تنظیموں عہدیداروں نے کہا کہ قیوم نیازی شکست خردہ سیاستدان ہیں، اس سے قبل 2001 ، 2011 اور 2016 کا الیکشن کئی بار ہار چکے ہیں ، قیوم نیازی کو ٹکٹ کا اجراء حلقے کے عوام کے ساتھ نا انصافی کے ساتھ کارکنوں کی حق تلفی ہے، پارٹی قیادت ٹکٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کرکے سردار مرتضیٰ علی احمد کو ٹکٹ جاری کرے کیونکہ سردار مرتضیٰ نے حلقہ ایل اے اٹھارہ میں پارٹی کی بنیاد رکھی
اور دن رات ایک کر کے پارٹی کو مضبوط کیا۔ ضلع پونچھ کے سینئر نائب صدر سردار سعید احمد کی زیر قیادت پی ٹی آئی ضلع پونچھ، تحصیل ہجیرہ، تحصیل عباسپور کے تنظیمی عہدیداروں کا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے تحصیل ہجیرہ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ڈاکٹر اکمل نقیبی،، تحصیل عباسپور کے سیکرٹری جنرل خان اشرف، پی ٹی آئی یوتھ ونگ ضلع پونچھ کے نائب صدرخواجہ عمر،یوتھ ونگ تحصیل ہجیرہ کے نائب صدر اظہر مغل، یوتھ ونگ تحصیل ہجیرہ کے سیکرٹری جنرل فواد خلیل چغتائی، تحصیل عباسپور سے یوتھ ونگ کے صدر دانش چغتائی، سینئر نائب صدر راجہ اویس خان، سیکرٹری جنرل یوتھ ونگ عمران کاظمی، نائب صدر یوتھ ونگ توقیر بشیر، تحصیل عباسپور سے ویلفیئر ونگ کے صدر چوہدری معین گورسی، ویلفیئر ونگ ضلع پونچھ کے جوائنٹ سیکرٹری سردار ظہور جنہال، یوتھ ونگ پونچھ ڈویژن کے کوآرڈینیٹر سردار بابر سلیم چغتائی، یوتھ ونگ تحصیل عباسپور کے ڈپٹی کو آرڈینیٹر عمران چغتائی، ضلع پونچھ کے ڈپٹی کو آرڈینیٹر ہارون دانش میر اور دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں حلقہ ایل اے 18 پونچھ 2 سے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سردار قیوم نیازی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ،جبکہ پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار مرتضیٰ علی احمد کی قیادت میں اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بھی شریک تھی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قیوم نیازی کو ٹکٹ جاری کرنے کیخلاف نظر ثانی بورڈ میں درخواست دی جائے گی، اگر نظر ثانی بورڈ نے شنوائی نہ کی تو اس ضلع پونچھ کے تمام
عہدیداروں کا مشاورتی اجلاس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔ تنظیمی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ قیوم نیازی شکست خردہ سیاستدان ہیں، اس سے قبل 2001 ، 2011 اور 2016 کا الیکشن ہار چکے ہیں ، قیوم نیازی کو ٹکٹ کا اجراء حلقے کے عوام کے ساتھ نا انصافی کے ساتھ کارکنوں کی حق تلفی ہے، پارٹی قیادت ٹکٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کرکے سردار مرتضیٰ علی احمد کو ٹکٹ جاری کرے کیونکہ سردار مرتضیٰ نے حلقہ ایل اے اٹھارہ میں پارٹی کی بنیاد رکھی اور دن رات ایک کر کے پارٹی کو مضبوط کیا۔۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مرتضیٰ علی احمد ایک پڑھا لکھا باکردار نوجوان ہے ، مرتضیٰ کی صورت میں تحریک انصاف باسانی سیٹ جیت سکتی ہے۔۔