اسرائیلی فوجیوں کی مسجد اقصی کی بے حرمتی اور مصوم نمازیوں پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، خدیجہ زرین

اسلام آباد (پی کے نیوز) سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کی چیئرپرسن وویمن ونگ محترمہ خدیجہ زرین نے مسجدِ اقصیٰ میں فلسطینیوں اسرائیلی فوج کی بربریت کے شدید الفاظ سے مذمت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصی کی بے حرمتی اور عبادت کیلئے آئے مسلمانوں پر مظالم نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو تشویش میں مبتلا کردیاہے، ان کا کہنا تھا کہ لیلتہ القدر میں مسجد اقصی میں اسرائیلی فوجیوں کا جوتوں سمیت داخل ہونا اور نہتے فلسطینیوں پر حملہ آور ہونا کھلی دہشتگردی ہے، اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں عبادت کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف کیے گئے حملوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں فلسطینی شہریوں

کے زخمی ہوگئے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجوں کی یلغار اور دستی بموں سے حملے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق اور مسلم دنیا کی قیادتوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ قبلہ اول پر ہونے والی اسرائیلی یلغار پر اقوام عالم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے اور فلسطینیوں کے گھروں کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ پچاس لاکھ سے زیادہ فلسطینی پہلے سے بے گھر تھے، لاکھوں فلسطینیوں کو شہید کیا جاچکا ہے، ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں معصوم نمازیوں کو نشانہ بنانا کھلی بربریت ہے، ان کا کہنا تھا کہ دنیا اسرائیلی فوجوں کو فوری طور پر مسجد اقصی خالی کرنے پر زور دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں