فردوس اعوان سےسونیا صدف سے معافی مانگنے کا مطالبہ

لاہور (نیوز ڈیسک)معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی طرف سے رمضان بازار میں اسسٹنٹ کمشنر پر اظہارِ برہمی کے ‏واقعے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا سخت ردعمل آگیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعطم نواز شریف کی صاحبزادی نے کہا ہے کہ سرکاری افسران آپ کے ذاتی ملازم ‏نہیں ، رمضان بازاروں ميں غيرمعياری اور مہنگی اشياء حکومتی نالائقی کا ثبوت ہیں ، اپنی ناکامی اور بدترین کارکردگی کاغصہ سرکاری افسران پر ‏نکالنا فرعونیت ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اہنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رمضان بازارميں

خاتون اسسٹنٹ ‏کمشنر سے سلوک قابل مذمت ہے ، سول سرونٹس اور بیوروکریٹس پڑھ لکھ کر اس مقام تک پہنچتے ہیں ، ‏سول سرونٹس اوربیوروکریٹس سلیکٹ ہوکرنہیں آتے ، سرکاری افسران آپ کے ذاتی ملازم بھی نہیں ہیں ، وزیرہونے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کو افسران کی تذلیل کا لائسنس مل گیا یہ رعونت ‏قابل قبول نہیں ، سونیاصدف سے معافی مانگی جائے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز کورونا ایس او پیز کی مبینہ خلاف ورزی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ‏برہم ہو گئیں اور سیالکوٹ میں رمضان بازار کے ناقص انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر کو ڈانٹ پلا دی تھی ، فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں بازار کا دورہ کیا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ بھی لیا ، اس دوران انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو بازار میں بد انتظامی پر ڈانٹتے ہوئے کہا کہ افسر شاہی کی کارستانیاں حکومت بھگت رہی ہے، آپ اے سی ہیں تو عوام کا سامنا کریں چھپ کیوں رہی ہیں؟ انہوں نے سب کے سامنے خاتون افسر کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ تنخواہ لیتی ہیں تو فرض بھی ادا کیجئیے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سب سے بُرا انتظامی بدحالی کا شکار سیالکوٹ کا رمضان بازار ہے جو اس بات کی عکاس ہے کہ انتظامیہ کو عوام کی فکر نہیں ، بازار کی ناقص کارکردگی سے متعلق چیف منسٹر کو اپڈیٹ دوں گی ، اسسٹنٹ کمشنر معاون خصوصی کے رویے سے نالاں ہو کررمضان بازار سے واپس چلی گئی تھیں ، فردوس عاشق اعوان کی ڈانٹ کے جواب میں اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کا کہنا تھا ہم روزانہ مارکیٹ میں خوار ہوتے ہیں بات آرام سے بھی کی ‏جاسکتی ہے ، گرمی سے کوئی پھل خراب ہوگیا تو کوئی کیا کرسکتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں