مجھ سے بڑے بڑے فیصلے غلط ہو جاتے ہیں،پارٹی ٹکٹ دینے میں غلطیاں کیں،وزیراعظم

گلگت بلتستان(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھ سے بڑے غلط فیصلے بھی ہوجاتے ہیں، ماضی میں ٹکٹ دینے میں کئی غلطیاں ہوئیں۔وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں اپنے خطاب میں کہا کہ اسد عمرکوجی بی پیکیچ کے لئے خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کم پیسے کے باجود اس طرح کا پیکیج بڑاکارنامہ ہے، 15 سال کی عمر میں پہلی بار اسکول ٹرپ کے ساتھ گلگت بلتستان آیا، ہمارے حکمران چھٹیاں منانے لندن جاتے ہیں، ان کو اس علاقے کا پتا ہی نہیں، جی بی کا اصل پوٹینشل سیاحت ہے، قرض کی ادائیگی کی وجہ سے ہمارے پاس کم پیسا ہوتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان سوئٹزرلینڈ سے اچھا علاقہ ہے۔ ہمارے حکمرانوں نے ہمیشہ اسے نظراندازکیا۔ جب جی بی میں سیاحت میں ترقی ہوگی تو ملک کو فائدہ ہوگا۔ سیاحت کے فروغ کے لیے منصوبے کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے، اگر جنگلات کی دیکھ بھال نہ کی تو کبھی سیاحت کو فروغ نہیں مل سکے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھ سے بڑے غلط فیصلے بھی ہوجاتے ہیں، ماضی میں مجھ سے ٹکٹ دینے میں کئی غلطیاں ہوئیں، ٹکٹ دینے میں غلط فیصلے پراکثرسوچتارہتاہوں، کچھ لوگ اپنی ذات کوفائدہ پہنچانے کیلئے اقتدار میں آتے ہیں۔ اقتدار میں آکر یہ لوگ پیسا ملک سے باہربھیجتے ہیں، پیسا چوری کرکے بیرون ملک لے جانے والے دہرا نقصان پہنچاتے ہیں ۔عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے 370 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ گلگت بلتستان سے رشتہ بہت پرانہ ہے۔ ماضی میں گلگت بلتستان کی سڑکوں پر کوئی گاڑی نہیں چلا سکتا تھا۔ گلگت بلتستان میں مواصلاتی نظام صحیح نہیں تھا۔ اسد عمر کو جی بی پیکج کے لیے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کم پیسے کے باجود اس طرح کا پیکج بڑاکارنامہ ہے۔ قرض کی ادائیگی کی وجہ سے ہمارے پاس کم پیسا ہوتا ہے۔ ماضی کے حکمرانوں کو پتہ ہی نہیں کہ کو ن سے علاقے خوبصورت ہیں۔ ماضی کے حکمران تو اپنی گرمی اورسردی کی چھٹیا ں باہر گزارتے ہیں۔ گلگت بلتستان زمین میں سوئٹزرلینڈ سے زیادہ ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کا اصل پوٹنشل سیاحت ہے۔

جب گلگت بلتستان میں سیاحت میں ترقی ہوگی تو ملک کو فائدہ ہوگا۔ سوئٹزرلینڈ صرف سیاحت سے 60 سے 80 ارب ڈالر کماتا ہے۔ پاکستان کی برآمدات 25 ارب ڈالر ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید علاقے کی فکر میں رہتے ہیں۔ گلگت بلتستان میں سیا حت کوفروغ حاصل ہواتو وفاق خود ان سے پیسہ مانگے گا۔گلگت بلتستان میں سیاحت کے وسیع مواقع ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اسکردو اور چلاس میں اسپتالوں کو بہتر کررہے ہیں۔ بجلی کےنظام کےلیے 9 منصوبے،سڑکوں کے 5 بڑے منصوبے ہیں۔ گلگت بلتستان میں ائیرپورٹ کی تعمیر کے منصوبے پر غورکریں
گے۔

عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کمیونٹی نظام اتنا مضبوط ہے کہ یہاں ہرمسئلہ لوگ حل کرتے ہیں۔ اگر جنگلات کی دیکھ بھال نہ کی تو کبھی سیاحت کو فروغ نہیں مل سکے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جی بی پیکیج میں ہیلتھ سسٹم کی اپ گریڈیشن ،یوتھ اسکلز اور سیوریج کے ضروری منصوبے شامل ہیں۔ ہیلتھ کارڈ ہیلتھ انشورنس نہیں بلکہ ہیلتھ سسٹم ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام سے سوتیلی ما ں جیسا سلوک کرنے کا تاثر تھا۔ اسلام آباد سے گلگت بلتستان کے معاملات نہیں چلائے جاسکتے۔ انصاف کے بغیر کوئی ملک آگے نہیں جاسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں