فیصل آباد (نیوز ڈیسک)مرکزی جمعیت اہلحدیث کے نائب امیر اور معروف عالم دین قاری عبدالحفیظ انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق قاری عبد الحفیظ کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق قاری عبدالحفیظ فیصل آبادی کی عمر 83 برس تھی اور وہ شوگر اور سانس کے مرض میں مبتلا تھے۔قاری عبدالحفیظ طویل عرصے سے علیل تھے اور فیصل آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔قاری عبد الحفیظ کا انتقال اپنی اہلیہ کے انتقال کے چند گھنٹے بعد ہوا ۔ خاندانی ذرائع نے مزید بتایا کہ قاری عبدالحفیظ کا اپنی اہلیہ کی تدفین کے چند گھنٹے بعد ہی انتقال ہوا ہے۔ سینیٹر ساجد میر، حافظ عبدالکریم، حافظ ابتسام الٰہی ظہیر اور دیگر نے قاری عبدالحفیظ کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا ۔









