زلزلے کے شدید جھٹکے، کلمہ طیبہ کی صدائیں، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)نماز تراویح کے وقت زلزلے کے شدید جھٹکے، کلمہ طیبہ کی صدائیں۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی رات کو ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ اکثر زلزلوں کی زد میں رہنے والے بلوچستان کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ خوف زدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے جھٹکے ایسے وقت میں محسوس کیے گئے جب لوگ نماز تراویح کی تیاری کرنے میں مصروف تھے،

تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی زیادہ شدت کوئٹہ، مستونگ اور بولان میں محسوس کی گئی۔ زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز مستونگ سے 40 کلو میٹر دور مشرق میں اور گہرائی 25 کلو میٹر تھی۔ گہرائی کم ہونے کی وجہ سے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت زیادہ محسوس ہوئی۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے مخصوص علاقے اکثر زلزلوں کی زد میں رہتے ہیں۔ مسلسل آنے والے زلزلوں کی وجہ سے ان علاقوں کے لوگ مسلسل خوف کی فضاء میں رہنے پر مجبور ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں