یااللہ تیرا شکر ہے ، ایس او پیز پر عملدرآمد، کورونا کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایس اوپیر پر عملدرآمد کے باعث کورونا کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹے میں241 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 5 مریضوں کا انتقال کرگئے، ایس اوپیز پر عملدرآمد اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کورونا کیسز میں کمی کی وجہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرزعیم ضیا اسلام آباد کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز میں کمی ریکاڑد کی گئی ہے۔ایک دن میں 241 کورونا کیس رپورٹ ہوئے، جو کہ گزشتہ روز کے مقابلے میں کم ہے، اسی طرح کورونا کے5 مریضوں کا انتقال کرگئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح5.1 فیصدریکارڈ کی گئی۔ جس کے بعد کورونا کیسزکی مجموعی تعداد68 ہزار906 اور اموات کی مجموعی تعداد631 ہوگئی ہے۔دوسری جانب پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 65279 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4976 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ،وائرس سے 112 افراد انتقال کر گئے۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.62 فیصد رہی۔ ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 16094 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 50158 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 79108 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4181 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 54956 ہو گئی ہے۔سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 271524 ہوگئی ہے ، 4544 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 264010 ہے اور 7333 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں ، بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 20760 اور ہلاکتیں 223 ہو چکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 104480 اور 2832 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ،آزاد کشمیر میں 15304 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 428 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5174 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 68906 ہے اور اب تک 631 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں