ریاست کی رٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ، شیخ رشید کا دوٹوک پیغام

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امورنور الحق قادری نے شرکت کی.اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب، چیف کمشنر اسلام آباد ، آئی جی اسلام آباد، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں آئی جی پنجاب انعام غنی اور کمشنر راولپنڈی نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاج کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پولیس، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ کو علاقے کلئیر کرانے پر مبارکباد دی۔اجلاس میں وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ موٹرویز، جی ٹی روڑ اور باقی بڑی سڑکیں ٹریفک کے لیے کلیئر ہیں، لیاقت باغ، ترنول، بارہ کہو، روات کے راستے بحال کردیئے، رینجرز اور پولیس نے انتظامیہ کے ساتھ ملکر اچھا کام کیا ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، ریاست کی رٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔مذہبی جماعت کے تیسرے روز بھی دھرنے جاری ہیں۔ لاہور کے 13 مقامات پر آمدورفت معطل جبکہ کراچی اور اسلام آباد میں ٹریفک کا پہہ چلنے سے زندگی معمول پر آنے لگی۔لاہور میں تیسرے روز بھی احتجاج سے معاملات زندگی شدید متاثر، کئی مقامات پر دھرنوں سے شہریوں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں۔ کرول گھاٹی، بتی چوک، شنگھائی پل، کماہاں روڈ، چونگی امر سدھو، موہلنوال، بھٹہ چوک، سکیم موڑ، یتیم خانہ چوک، مانگا منڈی ملتان روڈ، داروغہ والاچوک، کچا جیل روڈ اور شاد باغ میں ٹریفک تاحال بند ہے۔ شہر میں سپلائی پہنچانے والی گڈز ٹرانسپورٹ کے بروقت نہ پہنچنے سے اشیا کے بحران کا خدشہ جنم لے رہا ہے۔کراچی میں صورتحال بہتر ہو گئی۔ اورنگی ٹاون، شارع فیصل، سٹار گیٹ، کورنگی، بلدیہ حب ریور روڈ پر مظاہرین نے دھرناختم کر دیا، 2 روز سے جاری احتجاج ختم ہونے سے ٹریفک کا پہیہ چل پڑا، لوگوں نے سکھ کا سانس لیے ہے۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی ٹریفک رواں دواں ہو چکی ہے۔ لیاقت باغ، مری روڈ، روات جی ٹی روڈ، چکری روڑ، مندرہ روڑ کو ٹریفک کیلئے مکمل بحال کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں