اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، جس میں موجودہ سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے وزيراعظم عمران خان سے وزيراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم اور اعلیٰ عسکری قیادت
نے ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ خطے کی صورتحال اور ملکی سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔بتایا گیا ہے کہ سول اور عسکری قیادت کے مابین ہونے والی یہ اہم ملاقات کافی دیر تک جاری رہی ، جس میں ملکی سلامتی کے امور ، سیکیورٹی اور امن وامان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، اس کے علاوہ پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور بھی اس اہم ملاقات میں زیر بحث آئے۔









