ایف آئی اے کا جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کیخلاف بڑاایکشن ، کتنے بینک اکائنٹس منجمد کردیئے گئے؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چینی، سٹہ مافیا اور جے ڈی ڈبلیو کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے 36 اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ نو سرکاری اور نجی بینکوں نے جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے افراد کے 36 اکاؤنٹ منجمد کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے افراد کے یہ 36 اکاؤنٹس ایف آئی اے لاہور کی درخواست پر منجمد کیے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ چار امریکی ڈالرز، دو برطانوی پاؤنڈ اور 30 پاکستانی کرنسی کے اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ہیں۔علی ترین کے 21 جبکہ جہانگیر ترین کے

14اور ان کی اہلیہ کا ایک اکاؤنٹ منجمد کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منجمد کیے جانے والے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے موجود ہیں۔۔یہاں پر واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے دو روز قبل کہا تھا کہ مجھ پر بے بنیاد الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔سینئر تجزیہ کاروں کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس بیان میں جہانگیر ترین کو پیغام دیا ہے کہ اپنے اوپر لگے تمام الزامات کا سامنا کریں۔ اگر الزامات جھوٹے ہیں تو یقینا انہیں عدالتوں سے انصاف ملے گا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے 10 اپریل کو بیکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پر ایک بار پھر بھرپور پاور شو کا فیصلہ کر لیا ، حکمت عملی طے کرنے کے لئے جمعہ کے روز اپنی رہائش گا ہ پر پارٹی کے ہم خیال رہنماؤں کو عشائیہ پر مدعو کر لیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین 10 اپریل کو دوبارہ بیکنگ کورٹ میں پیش ہوں گے ، اس حوالے سے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پارٹی کے ہم خیال ارکان اسمبلی اور رہنماؤں کے ساتھ عدالت جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ عدالت میں پیشی کے حوالے سے حکمت عملی طے کرنے کے لیے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر منعقد کیے گئے عشائیے میں ارکان اسمبلی سمیت ہم خیال ٹکٹ ہولڈرز کو بھی مدعو کیا گیا ہے ، جہاں جہانگیر ترین اپنے سیاسی ساتھیوں کے ساتھ آئندہ قانونی لائحہ عمل پر مشاورت کریں گے اور ہم خیال رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں