اپنی اجازت اپنے پاس ہی رکھیں بلکہ محفوظ رکھیں،مریم نواز کا شیخ رشید کے بیان پر ردعمل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سوال کیا کہ ان سے کہا کس نے ہے نام ای سی ایل سے نکالنے کو؟۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اس جعلی وزیراعظم سے درخواست کرنے کا سوچنابھی گناہ ہے، اگرمجھے زبردستی باہربھجوانے کیلئے ڈراما رچانا چاہ رہے ہیں توسن لیں،میں کہیں نہیں جا رہی، اپنی اجازت اپنے پاس ہی رکھیں بلکہ محفوظ رکھیں۔ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس جعلی

اورووٹ چور وزیر اعظم کومیں مانتی ہی نہیں۔اِن سے اجازت لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ مریم نواز نے کہا کہ بہت جلدآپ کوخود اس کی ضرورت پڑنےوالی ہےاورآپ کےتوجرائم بھی اصل ہیں۔واضح رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے مریم نواز کے ملک باہر علاج کروانے کی غرض سے جانے کی درخواست کے حوالے سےکہا تھا کہ مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی کوئی درخواست نہیں آئی، مریم نواز نے خود کہا مجھے بورڈنگ کارڈ اور ٹکٹ دیا بھی جائے توباہر نہیں جاؤں گی،ہمیں مریم نواز کی بات ماننی چاہئے جو کہتی ہیں کہ میں کہیں نہیں جارہی ہوں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم ٹھس ہوگئی ہے، ٹیں ٹیں فش ہوگئی ہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی سیاست کا فائدہ عمران خان کو ہوگا۔یاد رہے کہ مریم نواز نے اپنی بیماری کا علاج کروانے کے لیے عندیہ دیا تھا کہ وہ برطانیہ جا سکتی ہیں، تاہم حکومت نے مریم نواز کو باہر بھیجنے سے انکار کر دیا تھا، تاہم اب مریم نواز نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ باہر جانا نہیں چاہتیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں