قیام پاکستان کے بعد کراچی میں تاریخ کا گرم ترین دن، درجہ حرارت کتنے ڈگری تک جاپہنچا؟الرٹ جاری

کراچی(نیوز ڈیسک)شہر میں موجودہ درجہ حرارت 44 ڈگری گریڈ کو چھو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدید لہر نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، 14 اپریل 1947 کو کراچی کا درجہ حرارت 44.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دوپہر ایک بجے شہر کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جو یکدم 2 ڈگری اوپر چلا گیا، شہر میں 15 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں اور اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 5 فیصد ہے، تاہم شام سے سمندری ہوائیں

بحال ہونے کی توقع ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری بلاوجہ دھوپ میں نہ جائیں، اگر جانا ضروری ہو تو سر کو ڈھانپ کر نکلیں، پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال معمول سے بڑھادیں۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر نے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوتی ہے لہٰذا شہری زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ اس ہیٹ ویو کے دوران لو اور گرم مرطوب ہوائیں چلنے کا امکان ہے اس لیے عوام بلاضرورت گھر سے نکلنے سے گریز کریں۔ادھر کراچی میں بڑھتی ہوئی گرمی اور ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے سے عوام میں ناک سے خون بہنے اور ہونٹ پھٹنے کی علامات سامنے آئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں