جمعہ کے دن پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر، 83افراد جان کی بازی ہار گئے، تشویشناک صورتحال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی مثبت کیسز میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 5 ہزار سے بڑھ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران پہلی بار 50 ہزار 170 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 10,297,54 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 234 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 78 ہزار 165 ہوگئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار485افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار504، خیبر پختونخوا 2 ہزار382، اسلام آباد572، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 209 اور آزاد کشمیر میں 358 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 59 ہزار401، خیبر پختونخوا89ہزار225، سندھ 2 لاکھ 65 ہزار917، پنجاب 2 لاکھ 25 ہزار953، بلوچستان 19 ہزار610، آزاد کشمیر 12 ہزار984 اور گلگت بلتستان میں5ہزار45 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 56 ہزار 347 ہے۔ جب کہ 3 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 83 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 14 ہزار 613 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں ایک ہزار 931 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 607,205 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں