امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پی ڈی ایم کا ساتھ نہ دینے کی ایسی وجہ بتا دی کہ جان کر آپ بھی ششدرہ جائینگے

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم دونوں ایک سکے کے دو رخ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے راولپنڈی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم دونوں ایک سکے کے دو رخ ہیں، ان میں لڑائی دودھ کے اس فیڈر پر ہے جو عمران خان کے منہ میں ہے۔ امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پی ڈی ایم اور اپوزیشن کا ساتھ نہ دینے کی وجہ بتائی کہ کیونکہ یہ دونوں پارٹیاں اقتدار کے حصول میں لگی ہوئی ہیں، انہیں عوام کا کوئی خیال نہیں، اس لیے پی ڈی ایم کا ساتھ نہیں دے سکتے۔

روالپنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ لوگ پوچھتےہیں پی ڈی ایم‏اور اپوزیشن کاساتھ کیوں نہیں دیا، پی ڈی ایم اورپی ٹی آئی ایک ہی سکےکےدو رخ ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ خاندانوں اورافرادکی سیاست کرنےوالوں کاکوئی نظریہ نہیں، پی ڈی ایم‏ہویاپی ٹی آئی سب اپنی باریوں کےچکرمیں رہتےہیں ۔انہوں نے کہا کہ خاندانوں کی سیاست اب نہیں چلے سیاست کےسومناتوں کوپاش پاش کریں ‏گے،اسلامی انقلاب آئے گا، پاکستان کوحقیقی اسلامی ریاست بنانےکیلئےجدوجہدکریں گے، خون ‏کےآخری قطرےتک پاکستان کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے پاکستان کوخوشحال اورعظیم ‏تربنانےکیلئےجدوجہدجاری رکھیں گے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 73سال سےملک اوراداروں کوہائی جیک کیاگیا ملک کوہائی جیک ‏کرنےوالوں کایوم حساب آنےوالاہے قائداعظم نےکہاتھاہمارامنشور قرآن ہوگا، انگریزوں کی وفاداری ‏کرنےوالوں کو بڑے بڑے رقبے، منصب دیےگئے،کرپشن مافیاکل بھی ملک کی ترقی میں رکاوٹ تھی ‏آج بھی ہے۔ واضح رہے کہ سینٹ میں حال ہی میں جماعت اسلامی کی حمایت کی وجہ سے پیپز پارٹی کے امیدوار یوسف رضا گیلانی قائد حزب اختلاف بن گئے ہیں، جس کی وجہ سے پی پی اور ن لیگ میں سخت اختلافات پیدا ہو گئے ہیں، جماعت اسلامی شروع دن سے پی ڈی ایم پر تنقید کرتی آئی ہے تاہم اب اس جماعت نے پی پی کے ساتھ اتحاد کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں