حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے ن لیگ، فضل الرحمان اور پی ڈی ایم کی دیگرجماعتیں ہی کافی ہیں ، مریم نواز

لاہور (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پہلی دفعہ دیکھا لیڈر آ ف اپوزیشن سرکاری ارکان سے مل کر بنا، پ کو باپ کے لوگوں نے باپ کے کہنے پر ووٹ دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک طرف لوگ آئین و قانون کی خاطر جدوجہد کر رہے ہیں اور دوسری طرف لوگ چھوٹے چھوٹے سے فائدے کیلیے بیانیےکو روند رہے ہیں، افسوس ہے کہ پیپلزپارٹی نے چھوٹے سے عہدے کے لیے جدوجہد کو نقصان پہنچایا، اسی چھوٹے سے فائدے اور عہدے کے لیے بی اے پی سے ووٹ لے لیا؟ پہلی دفعہ دیکھا

لیڈر آ ف اپوزیشن سرکاری ارکان سے مل کر بنا۔حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے ن لیگ، مولانا اور دیگر جماعتیں کافی ہیں، آپ کو یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ بی اے پی نے آپ کو ووٹ دیا، اگر سلیکٹ ہونا ہے تو آپ کو عمران خان کی پیروی کرنی چاہیئے، جمہوریت اور عوامی طاقت پر یقین رکھنے والے ڈیل کر کے نہیں نکلتے۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں، پرویز مشرف دنیا کے سامنے نشان عبرت بن چکے، پہلی بار دیکھا اپوزیشن لیڈر کو بی اے پی نے ووٹ دیا، عوام دیکھ رہے ہیں کون کس کے ساتھ ہے، اپنے اصول قربان کر کے پورے ملک پر بھاری ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں