’’یہ ہے حقیقی عورت مارچ‘‘

کراچی (نیوز ڈیسک) سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے یومِ پاکستان پریڈ میں خواتین دستے کی مارچ کو حقیقی عورت مارچ قرار دیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر پریڈ میں شامل خواتین کی تصویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی عورت مارچ یہ ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ ’یہ وہ مارچ ہے جسے ہم ہر 23 مارچ کو دیکھتے ہیں اور یہی مارچ ہمیں پاکستان کی حقیقی کہانی سناتی ہے۔ ‘عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ ماشاء اللہ سے خواتین ہر میدان میں آگے بڑھ رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں