لاہور ہائیکورٹ مریم نواز پر مہربان ، حفاطتی ضمانت منظور ، نیب کو گرفتار ی سے روک دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کو 12 اپریل تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز حفاظتی ضمانت 12 اپریل تک منظور کرتے ہوئے مریم نواز کو گرفتار کرنے سے روک دیا ، لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کر لیا ہے۔ اس سے پہلے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نیب میں پیشی سے قبل حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ، مریم نواز نے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے ،

اس مقصد کے لیے دائر درخواست مین موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے دو انکوائریز میں 26 مارچ کو طلب کیا ہے ، لیکن حکومت کے دباوَ پر نیب درخواست گزار کو گرفتار کرنا چاہتا ہے ، نیب درخواست گزار کو 26 مارچ کو گرفتار کر سکتا ہے ، اس لیے لاہور ہائیکورٹ درخواست گزار کی عبوری ضمانت منظور کرے۔قبل ازیں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے 26 مارچ کو ریلی کی شکل میں نیب لاہور میں پیشی کا فیصلہ کیا ، میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی کی مرکزی نائب صدر مریم نواز 26 مارچ کو ریلی کی شکل میں نیب آفس جائیں گی ، اس سلسلے میں میں اراکین پارلیمنٹ اور کارکنوں کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے، سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی ایک ریلی لے کر نیب آفس لاہور میں پیش ہوں گی ، جب کہ اس حوالے سے حتمی حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس بھی آج طلب کرلیا گیا۔دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب میں پیشی کے حوالے سے پنجاب حکومت نے نیب آفس لاہور کو ریڈ زون قرار دے دیا ، حکومت کی جانب سے نیب لاہور کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب آفس لاہور کو ریڈ زون قرار دینے کی منظوری دی گئی ہے ، جس کے بعد 25 اور 26 مارچ کو نیب آفس لاہور کے اطراف رینجرز اور پولیس کو تعینات کیا جائے گا ، اس حوالے سے پنجاب حکومت نے رینجرز کی طلبی کے لیے وزارت داخلہ کو خط بھی لکھ دیا ، وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں