کراچی(نیوزڈیسک) کراچی ایئرپورٹ پر فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) افسر کی جانب سے بحرین سے آئی لڑکی کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سب انسپکٹر سنجے نے لڑکی سے موبائل نمبر اور مٹھائی مانگی۔ لڑکی کے نمبر نہ دینے پر ایف آئی اے افسر نے اسے ہراساں کیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر فاروقی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر سنجے کو معطل کردیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے عامرفاروقی نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیگی اور ملوث افسر کو قرار واقعی سزا
دی جائے گی، الزامات درست ثابت ہونے پر افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ایئر پورٹ حکام کے مطابق خاتون کو مبینہ ہراساں کرنے کا واقعہ گزشتہ شام کے وقت پیش آیا، بحرین سے آنے والی ایک لڑکی کو ایف آئی اے افسر نے مبینہ طور پر ہراساں کیا۔لڑکی کی جانب سے الزام لگاتے ہوئے کہنا ہے کہ ایف آئی اے افسر نے نمبر مانگا اور مٹھائی طلب کی۔مبینہ ہراساں کرنے والے افسر کی لوگوں کی جانب سے ویڈیو بنالی گئی ہے جبکہ ویڈیو میں لوگوں کے سوالات پر ایف آئی اے افسر کوئی تسلی بخش جواب نہیں سکا۔









