اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی تازہ ترین تصویر جاری کردی گئی۔وزیراعظم عمران خان کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ میں ہیں۔ تصویر میں وزیراعظم عمران خان اپنی رہائشگاہ بنی گالا میں موجود ہیں اور ہشاش بشاش نظر آرہے ہیں۔معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی صحت بہتر ہے اور ان کے حوصلے بلند ہیں، وہ گھر سے معمول کا دفتری کام بھی کررہے ہیں۔وزيراعظم خود کو بنی
گالہ ميں قرنطينہ کر چکے ہيں جبکہ پی ايم ہاؤس اور آفس کے اسٹاف کی کرونا ٹيسٹ کی رپورٹ موصول ہو گئی ہے،عملے ميں بيشترارکان کي رپورٹ منفی آئی ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے ہفتے 20مارچ کو تصدیق کی تھی کہ عمران خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے اور وہ وہیں سے سرکاری امور انجام دیں گے۔









