سرینا عیسیٰ کی توہین عدالت درخواست کےفواد چوہدری کی حمایت میں بڑی آواز بلند ہوگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)زیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کی حمایت میں میدان میں آگئے اور کہا کہ جب ملک کو گٹر کہا جائیگا تو فواد چوہدری جواب تو دیں گے ۔پیر کے روز سوشل میڈیا پر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر ہونے پر رد عمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ فواد چوہدری اس ملک میں وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ ایک بڑی قد آور سیاسی شخصیت بھی ہیں۔ہمیشہ ہر عدالت کا احترام کرتے ہیں۔ لیکن جب آپ سیاسی بیانات دیں گے۔ملک کو گٹر کہیں گے

تو پھر چوہدری سے زیادہ سیاست اور سیاسی بیانات کو کون سمجھتا ہے۔جواب تو چوہدری دے گا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا فائز عیسیٰ نے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دے دی۔سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جناب سے چند روز قبل ایک توہین آمیز ٹویٹ کیا گیا ، جس میں فواد چوہدری نے کہا کہ انہوں نے کیس کی پوری کارروائی دیکھی ، حالاں کہ انہوں کیس کی ایک بھی سماعت میں عدالت نہیں آئے ، فواد چوہدری کابیان ظاہرکرتا ہے کہ حکومت نے عدالت میں خفیہ کیمرے لگا رکھے ہیں ، فواد چوہدری نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو ’انڈر ٹرائل جج‘ کہہ کرتوہین عدالت کی ، اس کی بناء پر ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ اگر انڈر ٹرائل جج کو جواب دیا تو “دکھ ہوا، توہین ہوگئی” کے بھاشن آجائیں گے۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ایک ہفتے سے سپریم کورٹ کے ایک انڈر ٹرائیل جج کی تقریریں سن رہے ہیں ، اگر جواب دیا تو دکھ ہوا سے توہین ہوگئی کے بھاشن آجائیں گے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مذکورہ جج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محترم اگر اپ کو بھی اپنے گاڈ فادر افتخار چوہدری کی طرح سیاست کا شوق ہے تو مستعفیٰ ہو کر کونسلر کا الیکشن لڑ لیں مقبولیت اور قبولیت دونوں کا اندازہ ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں