طے شدہ معاہدہ منسوخ،مریم نواز کی ضمانت منسوخ ہونے کا قوی امکان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرتجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ ایک سنگین الزام کہ ایک پاپولر لیڈر کو قتل کرنے کا منصوبہ ہے تو اس کے کوائی شواہد بھی دئیے جاتے ہیں، کوئی دلیل تو ہونی چاہئیے۔اہم شخصیات کے خلاف مقدمات کیوں کیے جائیں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ جتنی ممکن ہے مریم نواز کی حفاظت ہونی چاہئیے۔یہ تو ان پر ہی الزام لگا رہے ہیں کہ انہوں نے ان کی حفاظت کرنی ہے۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ انڈر سٹینڈنگ تھی کہ نواز شریف خاموش رہیں اور یہ بھی خاموش رہیں گی اور فساد نہیں پھیلائیں گے۔اب انہوں نے یلغار شروع کر دی۔

اس ساری یلغار لا خلاصہ یہ ہے کہ ہمیں اقتدار دیا جائے۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ مریم نواز کی ضمانت منسوخ ہونے کا قوی امکان ہے۔دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست پر سماعت 7اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے مریم نواز کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا ، عدالت نے مریم نواز کی ضمانت کا حکم فوری طور پر معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اس پر بھی نوٹس جاری کر دئیے ۔نیب کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ اگست 2020میں مریم نواز نے اپنی سیاسی طاقت کا استعمال کیا اور نیب آفس پر حملہ کروایا، مریم نواز کے کارکنوں نے پولیس اور نیب آفس پر پتھرا ئوکیا جس کا مقدمہ علیحدہ سے درج کیا جاچکا ہے، جب مقدمہ درج کروا دیا تو آپ کو6 ماہ تک ضمانتی منسوخی کا خیال نہیں آیا ۔نیب کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ مریم نواز پیش نہ ہو کر نیب کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں، مریم نواز اپنی ہتھکنڈوں سے عوام میں یہ تاثر دے رہی ہیں کہ ریاستی ادارے غیر فعال ہو چکے ہیں، مریم نواز جان بوجھ کر ریاستی اداروں کی ساکھ خراب ہونے کے بیانات دے رہی ہیں۔ استدعا ہے کہ چودھری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منسوخ کی جائے اوردرخواست کے حتمی فیصلے تک ضمانتی کا حکم معطل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں