لاہور (نیوزڈیسک) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت میاں جاوید لطیف کے خلاف اُن کے متنازعہ پر کارروائی کرے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک پاکستانی کی حیثیت سے جاوید لطیف کے بیان پر دکھا ہوا۔ عوام کو میاں جاوید لطیف کو جوتوں کا ہار پہنانا چاہیے۔جاوید لطیف کو کیسے جرات ہوئی کہ وہ مریم نواز کو پاکستان سے زیادہ ضروری قرار دیں۔ فیاض الحسن چوہان نے مطالبہ کیا ہے کہ عدالت اور الیکشن کمیشن جاوید لطیف کے خلاف کارروائی کرے اور اگر جاوید
لطیف کے خلاف کسی نے کارروائی نہ کی تو میں خود ان کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست دوں گا۔یئرمین سینیٹ کے انتخابات میں حکومت کی کامیابی پر بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب پی ڈی ایم کی سالانہ برسی بھی ہو چکی ہے، رضا ربانی کی بطور چیئرمین سینیٹ رولنگ موجود ہے جس کے مطابق چیئرمین کی رولنگ کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔خیال رہے کہ ن لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف نے نجی ٹیلی ویژن چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ “اگر مریم نواز کو کچھ ہوا تو ہم پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے، سانحہ مشرقی پاکستان والا ری پلے نہ کیا جائے، بڑا حادثہ ہو جائے گا۔“ انہوں نے کہا تھا کہ جب محترمہ بے نظیر بھٹو پاکستان آئیں تو اُن کی جان کو خطراہ لاحق تھا، اُن کی قتل کے باوجود پیپلز پارٹی نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے، مشرقی پاکستن والا ری پلے نہ کیا جائے۔ میاں جاوید لطیف کے متنازعہ بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی جاوید لطیف کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اور اُن سے قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔









