آج رات سے پٹرولیم مصنوعات میں کتنا اضافہ ہونے جارہا ہے ،عوام کیلئے ایک اور پُری خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے تک اضافے کی سمری اوگرا نے ارسال کردی، اور 15 مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق 15 مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، اور اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے تک اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے ارسال کی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل میں 6 ، 6 روپے فی لیٹر جب کہ مٹی کے تیل کی قیمتوں میں

ساڑھے 4 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ تاہم پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت و منظوری کے بعد وزارت خزانہ کرے گی۔واضح رہے کہ اوگرا نے گزشتہ ماہ بھی وزارت پیٹرولیم کو پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے 7 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 61 پیسے اضافے کی سمری بھجوائی تھی، تاہم مارچ کے آغاز میں وزیراعظم نے قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی تھی۔قبل ازیں وزیراعظم کو پیٹرول 20روپے7پیسے اور ڈیزل19روپے61 پیسے مہنگا کرنے کی سمری بھجوائی گئی تھی جس کو مسترد کر دیا گیا تھا۔ سمری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30روپےفی لیٹرلیوی کی بنیاد پرکیا گیا تھا۔حکومت نے گزشتہ80 روز میں پیٹرول کی قیمت میں تقریبا15 روپے فی لیٹر کے حساب سے اضافہ کیا ہے۔حکومت نے فروری میں بھی پیٹرول کی قیمت میں 2.70 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.88 روپے بڑھائی گئی تھی۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.54 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں