راولپنڈی (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ چھوٹی سوچ اور چھوٹے لوگ ہار تسلیم نہیں کرتے لہٰذا ہار کو کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہیے، سینیٹ میں اپوزیشن کو شکست اور تحریک انصاف اور اس کے اتحادیوں کو فتح ملی، سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) بلوچستان، سندھ، مرکز اور کے پی کے میں زیرو نکلی اس لیے اب آپ ان کو سمجھ لینا چاہیے کہ اداروں کے خلاف ان کا بیانیہ نہیں چلے گا،الیکشن کمیشن نے ملک کی اخلاقیات، جمہوریت کو نقصان پہنچایا، جس پر وزیراعظم برہم ہوئے اس لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اب بہتری کے لیے اقدامات اٹھانے چاہیے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے یہاں راولپنڈی میں اپنے کیمپ آفس میں پریس کانفرنس کے دوران کیا،
انہوں نے کہا ہے کہ نامعلوم نمبروں سے کالیں ہمیں بھی آتی ہیں اور برا بھلا کہا جاتا ہے لیکن ہم نے کبھی اداروں کا نام نہیں لیا، اپوزیشن آج تک عوام کی پذیرائی حاصل نہیں کرسکی، ان لوگوں سے ملک کی معیشت کو نقصان پہنچتا ہے، اپوزیشن کو چاہیے آئین اور قانون کے مطابق ہمارے سامنے آئیں، ہار کو کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہیے، جیت جائیں تو ٹھیک اور ہار جائیں تو کچھ درست نہیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے، میں جب بھی الیکشن ہارا، اپنی شکست تسلیم کی، چھوٹی سوچ چھوٹے لوگ ہار تسلیم نہیں کرتے،ملک کو بے یقینی کی صورتحال سے نکالنا ہو گا، شیطان نے ڈیوٹی ملا جی کی لگا دی ہے، مولانا نے اب استعفے دینے کی بات کردی ہے چونکہ ملا خود سینیٹ میں نہیں ہے۔









