اپوزیشن ہمارے ساتھ بیٹھے،ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں ،حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے، پی ڈی ایم کو بڑی پیشکش کردی

لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ میثاق جمہوریت کی خلاف ورزی ہے، پی ڈی ایم لانگ مارچ کومنسوخ کرے ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کےمینڈیٹ کوتسلیم کرکے ہمارے ساتھ بیٹھے ۔ اپوزیشن ہمارے ساتھ بیٹھے،انتخابی اصلاحات پربات کرے۔اسپیکرانتخابی اصلاحات پرکمیٹی بنانے کوتیارہیں ۔ اگر اپوزیشن حکومت کے مینڈیٹ کو تسلیم کرے حکومت بات چیت کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ میثاق جمہوریت کی خلاف ورزی ہے، ن لیگ اورپیپلزپارٹی کی قیادت سیاسی فیصلے اپنے ہاتھ میں لے ۔

اور پی ڈی ایم لانگ مارچ کومنسوخ کرے۔ آپ پلی بارگین کریں پھرچاہیں لندن یا سوئٹرزلینڈ میں رہیں ہماری جان چھوڑیں ۔آپ پاکستانی عوام کے پیسے واپس کریں، ہمیں آپ کو جیلوں میں ڈالنے کا کوئی شوق نہیں ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف کے بیان پرہرپاکستانی کا دل دکھا ہے ۔ جاوید لطیف سے جوکہلوایا گیا اس پرعوام میں غصہ پایا جاتا ہے۔ جاویدلطیف کےبیان پرتحریک انصاف سینٹرل پنجاب نےاحتجاج کا اعلان کیاہے ، تاہم جاوید لطیف شطرنج کامہرہ ہے،اصل سوچ ان کی ہے جوبانی ایم کیوایم بننا چاہتےہیں۔ہم غداری کے سرٹیفکیٹ دینے کے لیے نہیں بیٹھے ۔ الیکشن میں ہارجیت ہوتی ہے،اس کا مطلب یہ نہیں کہ ریاست کیخلاف بات کریں ۔ سابق وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف اوربانی ایم کیوایم 1985کے الیکشن کا تحفہ ہیں ۔ نوازشریف اوربانی ایم کیوایم سیاسی لوگ نہیں ہیں ۔ بانی ایم کیوایم اورنوازشریف بھی لندن سے واپس نہیں آسکتے ۔بانی ایم کیوایم بننے کی خواہش رکھنے والے ان کا انجام بھی دیکھ لیں ۔ نوازشریف پاکستان کے پیسے واپس کریں یا جیل جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نوازبھی لندن جانا چاہتی ہیں مگران کوجانے نہیں دیں گے۔ مریم نوازکی درخواست ضمانت مسترد کرانے کا نیب کا اقدام قابل تحسین ہے ۔ سیاسی نابالغوں کے ہاتھوں میں سیاست آگئی ہے، مریم نواز اوربلاول کوسیاست کا کوئی تجربہ نہیں۔پیپلزپارٹی اب بھٹواوربےنظیرکی پارٹی نہیں رہی۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے ساتھ کیسزپرکوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے ہیں ۔ ہم ن لیگ

اورپیپلزپارٹی کےرہنماؤں کو جیلوں میں نہیں بھیجنا چاہتے ہیں ۔ ن لیگ اورپیپلزپارٹی علاقائی جماعتیں ہیں وہ مزید کتنی چھوٹی جماعتیں بنناچاہتی ہیں؟۔ زرداری صاحب نے چاروں صوبوں کی پارٹی کو محنت سے سندھ کی جماعت بنادیا ہے۔عمران خان چاروں صوبوں کی یکجہتی کی علامت ہیں ۔ہم وفاقی جماعت ہیں ہمارا دل بھی بڑا ہے ۔ اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کا انعقاد اور کنڈکٹ کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،وزیراعظم کا آئینی موقف مانا جاتا تو الیکشن کے طریقہ کار پر سوال نہ اٹھتا۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

فواد چوہدری کا ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق الیکشن کا انعقاد اور کنڈکٹ کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور قانون کے مطابق الیکشن کا انعقاد کرپٹ پریکٹس کو روکنا آئینی مینڈیٹ ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم بھی تھا مگر ٹیکنالوجی استعمال نہ ہوئی۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کا آئینی موقف مانا جاتا تو الیکشن کے طریقہ کار پر سوال نہ اٹھتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں