سوات(نیوز ڈیسک) سوات، مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز پاکستان سے متصل افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا
۔سوات و گردو نواح میں زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں 4.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل بھی خیبر پختونخوا کے علاقے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.9 تھی، اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین اور اس کا مرکز مینگورہ کا مغربی پہاڑی سلسلہ تھا۔









