خاور مانیکا کی بیٹے کی شادی کی تقریب میں اندھا دھند ہوائی فائرنگ، ویڈیو منظر عام پر آگئی

پاکپتن(نیوز ڈیسک) خاور مانیکا کے گھر پر تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں خاور مانیکا کے گھر پر تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔ویڈیو ایک تقریب کی ہے جس میں خاور مانیکا کو دھمال ڈالے ہوئےبھی دیکھا جا سکتا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق پاکتپن میں خاور مانیکا کے گھر پر ان کے بیٹے ابراہیم مانیکا کی شادی کی خوشی میں تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں خاور مانیکا اور ان کا بیٹا صوفیانہ کلام پر دھمال ڈالتے رہے اور عقیدت مندوں کی جانب سے ان پر نوٹ بھی نچھاور کیے گئے۔ اس تقریب کے دوران ہوئی فائرنگ بھی کی گئی۔خاور فرید مانیکا کے بھائی احمد رضا مانیکا کا کہنا ہے کہ خاور مانیکا کے بیٹے ابراہیم مانیکا کی

9اپریل کو شادی ہے اور اس خوشی میں یہ تقریب منعقد کی گئی تھی۔خاور مانیکا نے دو روز قبل بھی اسی طرح کی ایک تقریب اپنے آبائی گاؤں پیر غنی میں بھی منعقد کروائی تھی۔ دوسری جانب اس تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔صارفین کی جانب سے ہوائی فائرنگ کرنے پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔۔سوشل میڈیا سائٹ سائٹ ٹویٹر پر صارفین کی جانب سے پاکپتن پولیس سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی جا رہی ہے۔کیونکہ پورے پاکستان میں ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کی گئی ہے اور کہیں بھی ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آئے تو پولیس کارروائی کا حق رکھتی ہے۔اسی لیے صارفین کی جانب سے پولیس سے درخواست کی گئی کہ وہ خاور مانیکا کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں