پریذائیڈنگ آفیسرمظفر حسین شاہ کی پولنگ سے قبل سینیٹرز کو طریقہ کار بتانے کی ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے پریذائیڈنگ آفیسر مظفر حسین شاہ کی ووٹنگ سے قبل سینیٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ بتانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ویڈیو میں مظفر حسین شاہ تمام سینٹرز کو ووٹ ڈالنے سے پہلے بتا رہے کہ سٹیمپ امیدوار کے نام کے سامنے باکس میںلگائیں اگر کسی دوست سے غلطی ہوجاتی ہے توبیلٹ باکس میں بیلٹ پیپر ڈالنے سے پہلے سیکرٹری صاحب سے ملیں میں کوشش کروں گا کہ آپ کو دوسرا بیلٹ دیا جائے تاکہ غلطی درست ہوجائے۔بیلٹ پیپر کو اس طرح سے فولڈ کریں کہ بیلٹ پیپر خراب نہ ہو۔پریذائیڈنگ آفیسر مظفر حسین شاہ کی الیکشن سے قبل سینیٹرز کو ووٹ ڈالنے کا طریقہ بتانے کی یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پی ڈی ایم کےرونے دھونے کا کوئی فائدہ نہیں رہا۔

واضح رہے کہ حکومتی امیدوار صادق سنجرانی ایک بار پھر سینیٹ کے چیئرمین جبکہ مرزا محمد آفریدی ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدواروں یوسف رضا گیلانی اور مولانا عبدالغفور حیدری کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے ایوان بالا کے 98 اراکین نے ووٹ دیئے تھے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو 48 ووٹ ملے جبکہ ان کے مد مقابل یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹ ملے اور ان کو ملنے والے 7 ووٹوں کو مسترد کردیا گیا اور ایک ووٹ دونوں اُمیدواروں کے لیے نشان زدہ ہونے پر مسترد ہوا۔علاوہ ازیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نشست کے لیے مرزا محمد آفریدی کو 54 ووٹ ملے جبکہ عبدالغفور حیدری کو 44 ووٹ ملے اور کوئی بھی ووٹ مستر نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں