یوسف رضا گیلانی یا صادق سنجرانی،چیئرمین سینیٹ کون ہوگا؟الیکشن نتائج کے بعد اعلان کردیاگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومتی امیدوار صادق سنجرانی دوسری مرتبہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔ صادق سنجرانی کے مد مقابل اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی نے۔۔ ووٹ حاصل کیے۔ یوسف رضا گیلانی کے سات ووٹ مسترد ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سینیٹر سید مظفر حسین شاہ نے بطور پریزائیڈنگ افسر سینیٹ اجلاس کی صدرات کی اور ووٹوں کی گنتی کے بعد اعلان کیا کہ یوسف رضا گیلانی کے سات ووٹ مسترد ہوگئے ہیں۔پریزائیڈنگ افسر نے 5 بجے کے بعد ایک منٹ کے لیے جماعت اسلامی کے واحد سینیٹر مشتاق احمد کے لیے مزید ایک منٹ کی مہلت دی لیکن وہ ووٹ ڈالنے کے لیے اعوان میں نہیں آئے، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی۔اس سے قبل سینیٹ کے طلب کردہ اجلاس میں

سب سے پہلے نومنتخب 48 سینیٹرز نے اپنے عہدے کا حلف لیا۔ مظفر شاہ نو منتخب اراکین سینیٹ سے حلف لیا۔حلف کے بعد اجلاس جمعہ نماز کے لیے ملتوی کردیا گیا۔چیئرمین کے منتخب ہونے کے بعد پریزائیڈنگ افسر نئے چیئرمین سے حلف لیں گے۔ چیئرمین حلف اٹھانے کے بعد ڈپٹی چیرمین کا انتخاب کروائیں گے چیرمین نو منتخب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے حلف لیں گے۔نائب چیئرمین کے لیے اپوزیشن نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری جب کہ حکومت نے سابق فاٹا سے سینیٹر منتخب ہونے والے مرزا محمد آفریدی کو میدان میں اُتارا ہے۔سینیٹ رولز کے مطابق دونوں امیدواروں کے درمیان مقابلے کی صورت میں ایک امیدوار کو ایوان کے اراکین کی مجموعی تعداد کی اکثریت یعنی کم از کم 51 فیصد ووٹ حاصل کرنا ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں