اسلام آباد(نیوز ڈیسک )چئیرمین سینیٹ کے الیکشن کے سلسلے میں بنائے گئے پولنگ بوتھ سے خفیہ کیمرا برآمد ہوا جس کے بعد ایک ہنگامہ مچ گیا۔سینیٹ ہال میں ووٹنگ کی جگہ پر کیمرہ نصب کیا گیا تھا ، پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ سینیٹ ہال سے کیمرا برآمد ہوگیا ہے ، جہاں ووٹ کاسٹ کیا جانا تھا وہاں سے کیمرابرآمد ہوا۔اس کے بعد اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔اور اب پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے صادق سنجرانی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ صادق سنجرانی نے جس طرح ہاؤس کی عزت خراب کی انہیں خود مستفعی ہو جانی چاہئیے۔
انہوں نے کہا کہ آج سینیٹ میں جو ہوا ہے، اُس پر صادق سنجرانی کو عزت سے استعفیٰ دے دینا چائیے۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سینیٹ پولنگ بوتھ میں کیمرے کی تصویر ٹویٹ کی اور مصطفیٰ کھوکھر کی جانب سے ایک اور الزام عائد کیا گیا ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ صادق سنجرابی صبح ساڑھے 5 بجے سینیٹ کی عمارت سے باہر نکلے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ انکشاف سینیٹ کے اسٹاف میں شامل انتہائی مصدقہ ذرائع نے کیا۔علاوہ ازیں س معاملے پر پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج کیا،اور اب مظفر شاہ نے سینیٹ کے پولنگ بوتھ سے کیمرا نکلنے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے پریزائیڈنگ افسر کے فرائض سرانجام دینے والے مظفر شاہ کا کہنا ہے کہ پولنگ بوتھ سے کیمرا نکلنے کی تحقیقات کے لیے سیکرٹری سینیٹ کو حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ بوتھ دوبارہ بنے گا اور کوئی بھی فریق پولنگ بوتھ کو نہیں دیکھ سکے گا۔









