پشاور (نیوز ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی کے والد کے جنازے میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں رشکئی کے قریب ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا تاہم اس حادثے میں چیف جسٹس گلزار احمد محفوظ رہے جس کے بعد اطلاعات موصول ہوئیں کہ چیف جسٹس خیریت سے اسلام آباد پہنچ گئے۔









