پاک فضائیہ کا نیا سربراہ کون ہوگا، اہم ترین نام سامنے آگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزارت دفاع کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کی تقرری کیلئے 4 ناموں پر مشتمل سمری بھجوا دی گئی۔پاکستان ایئر فورس کے سربراہ ایئر مارشل مجاہد انور خان کی الوداعی ملاقاتیں جاری ہیں۔ پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی 18 مارچ کو ہو گی، جس میں سبکدوش ہونے والے ایئر چیف کمان نئے سربراہ کو سونپیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کی تقرری کی منظوری کیلئے سمری وزیراعظم کو بجھوا دی گئی۔وزارت دفاع نے نئے ایئرچیف کیلئے پاک فضائیہ کے 4 سینئرترین افسران کے نام تجویز کیے ہیں،ایئر مارشل نعمان ، ایئر مارشل ظہیر احمد بابر، ایئر مارشل جواد سعید،

ایئر مارشل حسیب پراچہ کے ناموں پر مشتمل سمری بھجوائی گئی ہے۔نئے ایئر چیف کے لئے ایئر مارشل نعمان علی سر فہرست ہیں۔خیال رہے کہ حکومت نے ائیر مارشل مجاہد انورخان کو2018 میں پاک فضائیہ کا سربراہ مقرر کیا تھا۔انہوں نے سہیل امان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ذمہ داریاں سنبھالیں تھیں۔ مجاہد انورخان نے پاکستان ائیرفورس کی جی ڈی پی برانچ میں دسمبر 1983 میں کمیشن حاصل کیا۔چیف آف دی ائیراسٹاف کے پرسنل اسٹاف آفیسر، اسسٹنٹ اورڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف (آپریشنز) سمیت ڈائریکٹرجنرل سی فورآئی کے طورپربھی خدمات انجام دیں۔مجاہد انور خان کو ہلال امتیاز(ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ ئ امتیاز (ملٹری)سے بھی نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں