کورونا کیسز میں اضافہ،دوبارہ لاک ڈائون لگانے کی تیاریاں ، حکومت نے اہم ترین اعلان کردیا

کراچی(نیوز ڈیسک) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے حالات زیادہ خراب ہونے پر لاک ڈاؤن کی طرف چلے جائیں، ہماری کوشش ہوگی کہ بچوں کے امتحانات وقت پر ہوں۔نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے بتایا کہ موسم بہار کی چھٹیاں سندھ میں نہیں ہوتیں یہ پشاور اور پنجاب کے کچھ شہروں میں دی گئی ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ شفقت محمود نے 100 فیصد اسکول کھولنے کا کہا تھا، ہم نے مخالفت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ بچوں کے تعلیمی نقصان کو پورا کیا جائے، اگر بچوں کے تعلیمی سلسلے کو بریک کیا تو پھر بہت وقت لگے گا۔کورونا بڑھ گیا،

پابندیاں سخت، کاروبار رات 10بجے تک، مزار، شادی ہالز اور سینما کھولنے کا فیصلہ واپس، 300 افراد سے بڑا اجتماع نہیں ہوسکے گاصوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں صرف دس بارہ شہروں میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ پچھلے سال بچوں کو پروموٹ کیا تھا، اس سال نہیں کریں گے۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز کی مثبت شرح دیکھ کر 7 شہروں میں اسکول دو ہفتے کیلئے بند کئے ہیں۔مراد راس کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ تعلیمی سال پورا ہو، جہاں امتحانات ہو رہے ہیں وہ جاری رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں