ٹک ٹاک پر مکمل پابندی عائد، پشاور ہائیکورٹ نے فوری بند کرنے کا حکم جاری کردیا

پشاور(نیوز ڈیسک)پشاورہائیکورٹ نے ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے آج سے ہی ٹک ٹاک ایپلی کیشن بند کرنے کا حکم دیا۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصررشید خان نے کہا کہ ٹک ٹاک پر جس طرح کی ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں، یہ ہمارے معاشرے کے لیے قابل قبول نہیں ہے، ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے اس کو فوری طورپر بند کیا جائے۔چیف جسٹس قیصررشید خان نے ڈی جی پی ٹی اے سے استفسار کیا کہ ٹک ٹاک ایپلی کیشن بند کرنے سے ایپ کو نقصان ہوگا؟۔ڈی جی پی ٹی اے نے جواب دیا جی ان کو نقصان ہوگا، ہم نے ٹک ٹاک کے عہدے داروں کو غیر اخلاقی مواد کنٹرول کرنے کےلیے درخواست دی ہے لیکن ابھی مثبت جواب نہیں آیا۔

چیف جسٹس قیصررشید خان نے کہا ٹک ٹاک پر اپ لوڈ ویڈیوز معاشرے کو قابل قبول نہیں۔ ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے۔چیف جسٹس کا ڈی جی پی ٹی اے سے استفسار کیا کہ ٹک ٹاک ایپ بند کرنے سے ان کو نقصان ہوگا؟ ٹک ٹاک کا آفس کہاں پر ہے جہاں سے یہ کنٹرول ہوتا ہے؟ڈی جی پی ٹی اے نے عدالت کو بتایا کہ ٹک ٹاک کا ہیڈ آفس سنگاپور میں ہے، دبئی سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ ٹک ٹاک عہدہ داروں کو درخواست دی ہے، مثبت جواب نہیں آیا۔چیف جسٹس نے کہا ٹک ٹاک سے سب سے زیادہ نوجوان متاثر ہورہے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ جب تک عہدہ دار تعاون نہیں کرتے اورآپ کی درخواست پر عمل نہیں کرتے اس وقت تک ٹک ٹاک بند کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں