یوسف رضا گیلانی کے بیٹے والد کیلئے ووٹ خریدنے لگے، ویڈیو سامنےآگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سینیٹ الیکشن سے متعلق ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات سے متعلق تازہ ویڈیو یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ہے۔ اس ویڈیو میں علی حیدر گیلانی ویڈیو میں نظر آنے والے دوسرے شخص ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔ویڈیو میں علی حیدر گیلانی ویڈیو میں نظر آنے والے دوسرے شخص کو بیلٹ پیپر پر دو جگہ نشان لگانے کا طریقہ بتا رہے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ علی حیدر گیلانی کے ساتھ ویڈیو میں دوسرا شخص تحریک انصاف کا رکن قومی اسمبلی ہے۔ذرائع کے مطابق ویڈیو مبینہ طور پرعلی حیدر گیلانی پی ٹی آئی ایم این اے کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ کار بتا رہے ہیں کہ کس طرح بیلٹ پیپر پر چیک یا کراس کا نشان لگاتے ہوئے ایک سے زائد نمبرز درج کرنے ہیں جس کی وجہ سے

ان اراکین کا ووٹ ضائع تصور کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات میں خرید و فروخت روکنے کے لیے حکومت نے اوپن بیلٹنگ کے حوالے سے قانون سازی کر کے صدارتی آرڈیننس جاری کروایا تھا جس کو سپریم کورٹ میں چلینج کیا گیا۔ایک روز قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس کیس کا فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ ووٹنگ خفیہ رہے گی جبکہ مستقبل کے حوالے سے اقدامات ضروری ہے جس کے لیے الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل اے آر وائی نیوز کے سینئر صحافی ارشد شریف نے 2018 میں ہونے والے سینیٹ انتخابات میں اراکین کی خریداری اور رقم لینے کی ویڈیو جاری کی تھی، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے تحقیقات کے لیے وزارتی کمیٹی تشکیل دی جبکہ ملوث افراد کے خلاف کارروائی بھی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں