کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ زور دار دھماکے سے لرز اٹھا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ جمعرات کی شب زور دار دھماکے سے لرز اٹھا۔ دھماکہ کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس کے قریب ہوا۔دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ جانی نقصان ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔بتایا گیا ہے کہ دھماکہ سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا۔ دھماکے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ روانہ کر دی گئیں، جبکہ سیکورٹی فورسز نے بھی علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ دھماکے کے بعد کوئٹہ شہر کے ہسپتالوں کو ہنگامی طور پر الرٹ بھی کر دیا گیا۔ تاحال دھماکے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔









