فرحت شہزادی کروڑوں کے اثاثوں کی مالک، ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست کروڑوں کے اثاثوں کی مالک نکلیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی نے پی ٹی آئی کی طرف سے خواتین کی مخصوص نشست پر سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے کاغذات میں تفصیلات سامنے آ گئیں،الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی تفصیلات کے مطابق فرحت شہزادی کے اثاثوں کی مالیت 70 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ہے۔اثاثوں میں ایک سال کے دوران 94 لاکھ 99 ہزار کا اضافہ ہوا۔فرحت شہزادی نے واجبات کی

صورت میں 22 کروڑ سے زائد کی رقم بھی ظاہر کی۔الیکشن کمیشن کے مطابق فرحت شہزادی کے نام پر دبئی،ڈی ایچ اے، بحریہ ٹاؤن ،چکری راولپنڈی میں کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے ہیں،فرحت شہزادی نے 12 مختلف پرائیویٹ اداروں میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے۔فرحت شہزادی کے 8 بینک اکاؤنٹس ہیں جن میں کروڑوں روہے موجود ہیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی سینیٹ امیدوار فرحت شہزادی کاغذات نامزدگی واپس لےچکی ہیں۔ سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے لیے فرح خان منے اپنے اصل نام فرحت شہزادی کے نام سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے اور وہ خواتین کی مخصوص نشست پر پی ٹی آئی کی امیدوار تھیں تاہم اب انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔الیکشن کمشنر نے فرحت شہزادی کو آج کاغذات کی جانج پڑتال کے لیے طلب کر رکھا تھا لیکن وہ اس سے قبل ہی سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہو گئی ہیں۔ فرحت شہزادی کے سینیٹ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے پر اپوزیشن کی جانب سے تنقید کی گئی تھی۔دوسری جانب پاکستان میں سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں