لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت یکدم 900 روپے گر گئی۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 34 امریکی ڈالر کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 1 ہزار 789 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ،
حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کی کمی دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔دوسری طرف دس گرام سونےکی قیمت میں 772 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت 94 ہزار 564 روپے ہو گئی ہے۔تاہم فی تولہ اور فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتیں 1380 روپے اور 1183.12 روپے کی سطح پر برقرار ہیں۔









