اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول 16 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی۔سمری میں ڈیزل 14 روپے 75 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش بھی کی گئی تھی۔ اوگرا کی جانب سے ارسال کردہ سمری میں لائٹ ڈیزل اورمٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی اضافےکی تجویز دی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے 75 پیسے اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی حالیہ قیمت 112 روپے فی
لیٹر ہے جو اضافے کے بعد 128 روپے ہوجائے گی۔ ڈیزل 116 روپے 7پیسے سے مہنگا ہوکر 130 روپے 82 پیسے فی لیٹر میں ملے گا۔خیال رہے کہ یکم دسمبر سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات 16 روپے 37 پیسے مہنگی ہو چکی ہیں۔گزشتہ ماہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2.70 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.88 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔وزیراعظم آفس کے حوالے سے ذرائع نے بتایا تھا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا کیا گیا جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.54 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔









