عمران نیازی نے اپنے ٹبر کو کرپشن کیلئے این او سی دے رکھا ہے،وزیراعظم بارے تہلکہ خیز خبر سامنے آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا کہ مودی کی کامیابی کیلئے دعائیں مانگے والا کشمیریوں کا وکیل کیسے ہو سکتا ہی ،عمران نیازی نے اپنے ٹبر کو کرپشن کیلئے این او سی دے رکھا ہے، کٹھ پتلی وزیر اعظم لانگ مارچ کا دھکا برداشت نہیں کر پائے گا ۔وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا کہ مودی کی کامیابی کیلئے دعائیں مانگے والا کشمیریوں کا وکیل کیسے ہو سکتا ہی ۔انہوں نے کہا کہ مودی کے عزائم کا ہر باشعور کو علم تھا مگر عمران نیازی بے خبر تھے ۔

انہوں نے کہا کہ قوم نالائق وزیر اعظم سے این آر او نہیں استعفیٰ مانگ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے اپنے ٹبر کو کرپشن کیلئے این او سی دے رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیر اعظم لانگ مارچ کا دھکا برداشت نہیں کر پائے گا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مظفر آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے سے مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سقوط کشمیر کے ساتھ عمران خان کا نام آتاہے، راجہ فاروق حیدر کہتے ہیں عمران خان کا نام نہ لیں، سنا ہے کوٹلی میں آج عمران خان آرہے ہیں، وہ آج کشمیریوں کیلئے کیا پیغام لا رہے ہیں ؟ وزیراعظم کو ڈر لگتاہے لوگ ان کا گریبان پکڑیں گے، ایک تو ویسے ہی بیچارہ کسی جلسے میں جانے کے قابل نہیں رہا،کشمیر کس منہ سے آئے گا۔مریم نواز نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ملکی مفادات اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان ایک ہے، کچھ حقائق ایسے ہیں جن کا جواب عمران خان اور ان کو لانے والوں کو دینا ہوگا، کیوں ایک تابعدار بن کر پاکستان کو خارجہ اور داخلی محاذ پر کمزور کیا؟ پاکستان میں چار دفعہ آمرانہ حکومت رہی ہے، کسی ڈکٹیٹر کے دور میں بھارت کو ہمت نہیں ہوئی کشمیر اپنے نام کرسکے، عمران خان جواب دیں کشمیر کے ہاتھ سے جانے کے بعدبھی حکومت بے بسی کی تصویر کیوں بنی، دومنٹ کی خاموشی آپ کی مجرمانہ خاموشی ہے، عمران خان کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانے میں ناکام کیوں ہوئے، ان کی خارجہ پالیسی کہاں ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کیوں ایسے شخص کو ملک پر مسلط کیا گیا جو سلیکٹڈہے اور عوام کو جمہوری حکومت سے کیوں محروم کیا، مودی کی جیت کی دعائیں کس نے مانگیں تھیں، عمران خان نے کہا تھا مودی آئے گا تو مسئلہ کشمیر حل ہوجائے گا، جب کشمیر کو تمہاری آواز کی ضرورت تھی یہاں کےوزیراعظم کیخلاف غداری کے مقدمے کرارہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں