نواز شریف کی وطن واپسی بارے اہم خبر آگئی، ن لیگ میں کھلبلی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اور برطانیہ نے مجرموں کی حوالگی کا معاہد جلد مکمل کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے مجرموں کی حوالگی کا معاہدہ جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔شیخ رشید نے برطانوی ہائی کمشنر سے کہا کہ بدقسمتی ہےغریب ملکوں سے پیسہ لوٹنے والے بڑے ملکوں میں پناہ لے لیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایسے اقدامات کرنے چاہئیں کہ جرم کرنے والے کو کہیں پناہ نہ ملے۔کرسچن ٹرنر اور شیخ رشید نے دوران ملاقات نے

معاہدے کے حوالے سے رابطے مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔تفصیل کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسٹیئن ٹرنر نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور برطانیہ کے مابین دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرمان کی حوالگی سے متعلق معاہدے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا اور وزیر داخلہ اور برطانوی ہائی کمشنر نے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین دیرینہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے عوام کے مابین بھی گہرے تعلقات استوار ہیں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی پاکستان سے متعلق مثبت سکیورٹی ایڈوائس کی وجہ سے ملک کو بہت فائدہ ہوا اور پاکستان کا بیرونی دنیا میں تاثر بہتر ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ بڑی بدقسمتی ہے کہ غریب ملکوں سے پیسہ لوٹنے والے بڑے ملکوں میں پناہ لیتے ہیں، ایسے اقدامات کرنے چاہیں کہ جرم کرنے والے شخص کو کہیں پناہ نہ ملے۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان رابطے مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔برطانوی سفیر کا کہنا تھا کہ کورونا کنٹرول کرنےسےمتعلق پاکستان کےانتظامات اطمینان بخش ہیں، پاکستان کی داخلی سیکیورٹی بہت تسلی بخش ہے، تجارت بڑھانے کیلئے اقدامات کوتیزکرنےکی ضرورت ہے، برٹش ایئرویز اور ورجن ائیرلائنز چلنے سے تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں