چین نے دوستی کا حق ادا کردیا، کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ مفت دے گا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چین نے عالمی وبا کورونا وائرس کے تدارک کیلئے اپنے دیرینہ دوست ملک پاکستان کو ویکیسن کی پہلی کھیپ مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اس اہم خبر کے بارے میں میڈیا کو بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ چین کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان کو مفت دے گا۔ چین کی جانب سے یہ اقدام جذبہ خیر سگالی کے تحت طور پر کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین نے کورونا ویکسین دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اس احسن اقدام پر میں نے اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پاکستان کو 31 جنوری تک ویکسین کی 5 لاکھ جبکہ فروری کے آخر

تک بھی مزید خوراکیں مل جائیں گی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے کامیابی سے عالمی وبا کورونا وائرس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ وبا کی روک تھام کیلئے بنائے گئے قومی ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کے دوران بہترین کام کیا۔وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان میں ویکسن کی آزمائش جاری ہے اور اس کے بڑے اچھے نتائج نکلے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی بہت بڑی ہے، ہماری ضروریات بھی اس کے مطابق کافی ہیں اور اس بڑی آبادی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہم نے تبادلہ خیال کیا کہ نئے ٹرائلز کو سامنے رکھ کر ویکسین کی پیداوار کے لیے ہم مل کر آگے بڑھ سکتے ہیں اور اس پر بھی انہوں نے آمادگی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ جو کھیپ آرہی ہے ایک تعاون ہے جس کے لیے پاکستان سے کچھ نہیں لے رہے ہیں، یہ خیر سگالی اور دوستی کا ہاتھ جو چین نے ہماری طرف بڑھایا ہے جس کے لیے میں ان کا شکر گزار ہوں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں اس خوش خبری سے قوم کو یہ اعتماد دلانا چاہتا ہوں کہ ہمارے وہ مریض اور وہ پاکستانی جو بڑی ہمت سے کووڈ-19 کا مقابلہ کر رہے ہیں، یہ ایک اچھی پیش رفت ہے اور دعا گوہ ہوں کہ اللہ سب کو اس وبا سے محفوظ رکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں