نواز شریف اور فضل الرحمن نے اسامہ بن لادن اور شیخ صواف سمیت کن کن لوگوں سے بھرپور مدد حاصل کی،جانئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جمعیت علما اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کے حوالے سے تمام جماعتوں کے ساتھ انصاف کرے۔ فارن فنڈنگ کا پورا پنڈورا باکس کھل گیا تو لوگ پاناما لیکس کو بھول جائیں گے ۔ وہ بدھ کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں وفود اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن نے بھی سعودی عرب، اسامہ بن لادن، شیخ صواف اور مولانا فضل الرحمن نے لیبیا کے کرنل معمر قذافی اور عراق کے صدام حسین سے بھرپور امداد حاصل کی تھی اس لیے ضروری ہے

کہ الیکشن کمیشن تمام پارٹیوں کے ساتھ انصاف کرے ۔انہوں نے کہا الیکشن کمیشن نے تو 6سال تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس میں لگادئیے پی ڈی ایم کی گیارہ جماعتوں کیلئے نامعلوم کتنا وقت لے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے بھی سعودی عرب، اسامہ بن لادن، شیخ صواف اور مولانا فضل الرحمن نے لیبیا کے کرنل معمر قذافی اور عراق کے صدام حسین سے بھرپور امداد حاصل کی تھی اس لیے ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن تمام پارٹیوں کے ساتھ انصاف کرے، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی فارن فنڈنگ کے بارے تفصیلات الیکشن کمیشن حاصل کرے۔ انہوں نے کہا کہ 25جنوری کو کوئٹہ میں جمعیت علما اسلام پاکستان کے حوالے سے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں