میری کتنی گرل فرینڈز ہیں ، مفتی عبدالقوی کی حریم شاہ کیساتھ ہونیوالی شرمناک گفتگو لیک ہوگئی

کراچی(نیوز ڈیسک) مفتی عبدالقوی اور حریم شاہ کے درمیان ہونے والے جھگڑے کی متنازع ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔ جبکہ مفتی عبدالقوی اور حریم شاہ کی ٹک ٹاک بھی منظر پر آ گئی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں کھانے کی میز پر مفتی عبدالقوی حریم شاہ سے کہتے سنائی دے رہے ہیں ک آپ میرے ساتھ پارٹی پر چلیں، وہاں پر کئی قسم کے مشروب ہوں گے ، میں سرخ مشروب پسند کرتا ہوں۔ویڈیو کے مطابق حریم شاہ نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ کی کوئی گرل فرینڈ ہے تو مفتی عبدالقوی نے بتایا کہ ایک نہیں کئی گرل فرینڈ ہوں گی،

خواتین اعزاز سمجھتی ہیں کہ میری قربت ملے ۔ انہوں نے کہا کہ میری گاڑی میں 5 نشہ آور سگریٹ بھی موجود ہیں۔حریم شاہ نے انہیں کہا کہ کیا آپ میرے ساتھ ڈانس کریں گے ؟ جس پر انہوں نے کہا کہ آپ میرے ساتھ پشاور چلیں ۔اس کے علاوہ حریم شاہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر مفتی عبدالقوی اور اپنی ٹک ٹاک ویڈیو بھی شیئر کردی ہے۔حریم شاہ نے اس حوالے سے بتایا کہ انہوں نے مفتی عبدالقوی کو کراچی بلایا جہاں ان کے سفر پر 50 ہزار روپے خرچ کیے ۔بعد ازاں حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ مفتی قوی نے ان کے ساتھ انتہائی نازيبا، گھٹیا اور فحش گفتگو کی جو انہوں نے ریکارڈ کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مفتی قوی دو روز سے غلط قسم کی حرکتیں کررہے تھے، جس کی وجہ سے ان کے صبر کا پيمانہ لبريز ہوگيا تھا تو انہوں نے اپنی دوست کے ساتھ مل کر مفتی قوی کو تھپڑ رسید کیا۔اسی حوالے سے مفتی قوی نے بھی مذکورہ پروگرام میں بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ خاموشی سے بیٹھے تھے کہ حریم شاہ نے آکر انہیں تھپڑ مارا۔مختصر ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ مفتی قوی فون پر کچھ دیکھ رہے تھے کہ اس دوران حریم شاہ نے جاکر انہیں تھپڑ رسید کیا۔مذکورہ تنازع کے بعد حریم شاہ نے اپنے ڈریسنگ روم سے مفتی قوی کی مزید 2 ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کیں، جن میں سے ایک ویڈیو میں وہ بڑے خوش انداز میں مفتی قوی کے ساتھ ڈریسنگ روم میں واک کرتی دکھائی دے رہی ہیں اور پس پردہ ایک گانا چلتا ہوا سنائی دیتا ہے۔
دوسری ویڈیو میں وہ مفتی قوی کے ساتھ گفتگو کرتی دکھائی دیں اور ساتھ ہی وہ اپنی فون سے ویڈیو بھی ریکارڈ کرتی دکھائی دیں، تاہم مذکورہ ویڈیو سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ کوئی تیسرا شخص ان کی ویڈیو بنا رہا ہے۔مذکورہ ویڈیو میں مفتی قوی اپنی تعلیم کے حوالے سے بات کرتے دکھائی دیے، تاہم حریم شاہ نے انہیں بتایا کہ کہا جاتا ہے کہ ابلیس کے پاس سب سے زیادہ معلومات تھی۔مذکورہ مختصر ویڈیو میں حریم شاہ انگلیوں سے مفتی قوی کی جانب اشارے کرتے ہوئے بتاتی دکھائی دیتی ہیں کہ ’شیطان مت بنیں، ابلیس مت بنیں، منافق مت بنیں اور مذہب کا مذاق مت بنائیں‘۔حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی دونوں ویڈیوز جلد ہی وائرل ہوگئیں اور سوشل میڈیا پر لوگ ان پر طرح طرح کے تبصرے کرنے لگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں