ہم ایک بدلتا پاکستان دیکھ رہے ہیں،بہت عرصے بعد پاکستان میں ایماندار لیڈر شپ آئی ہے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ ہم ایک بدلتا پاکستان دیکھ رہے ہیں،بہت عرصے بعد پاکستان میں ایماندار لیڈر شپ آئی ہے،عمران خان کا وژن ،پاکستان سے غربت کا خاتمہ ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت عرصے بعد پاکستان میں ایماندار لیڈر شپ آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی ذات کے لیے کچھ نہیں کرنا،

انہوں نے ایوان فیلڈ میں کوئی اپارٹمنٹ نہیں بنانے، پاکستان میں 60 سال میں کوئی ڈیم نہیں بنا مگر اس حکومت میں 2 ڈیم بن رہے ہیں۔فیصل جاوید نے کہا کہ1990 کے بعد اب پاکستان میں پوری طرح ٹیکسٹائل انڈسٹری بحال ہوئی ہے، ورلڈ بینک کی ایز آف ڈوئنگ بزنس رپورٹ میں بھی پاکستان نے بہت بہتری دکھائی ہے۔انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کی پوری دنیا تعریف کرتی ہے، وہ بھی کامیابی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا وژن ہے کہ پاکستان سے غربت ختم کرنی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں