وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کو کیا ٹاسک سونپ دیا ، جے یو آئی میں کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو اہم ٹاسک سونپتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مدارس کے بچوں کو پی ڈی ایم احتجاج میں شرکت سے روکا جائے۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے، جس میں پی ڈی ایم کے جلسوں میں مدارس کے بچوں کی شرکت کے حوالے سے عمران خان کی جانب سے انھیں خصوصی ٹاسک سونپا گیا ہے۔وزیر اعظم نے شیخ رشید کو ہدایت کی کہ مدارس کے بچوں کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسوں میں شرکت سے روکا جائے، اس سلسلے میں وزیر داخلہ شیخ رشید کل علمائے کرام کے ساتھ ملاقات کریں گے۔وزیر داخلہ کی جانب سے ملاقات میں علمائے

کرام کو حکومتی ترجیحات سے متعلق اعتماد میں لیا جائے گا۔ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم مذہب کی آڑ میں کسی کو سیاسی مفادات حاصل نہیں کرنے دیں گے، عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، جسے ہم نبھائیں گے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت امن وامان کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امن وامان کی صورتحال اور شہریوں کے تحفظ پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی روابط کو بڑھائیں۔ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں