وزیراعظم عمران خان وفاقی وزراء پر برہم ، وارننگ دیدی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کو کھلا پیغام دیا ہے کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے وزراء مستعفی ہوجائیں، وزراء حکومتی فیصلو ں کومکمل اونرشپ دیں، فیصلوں کی مخالفت کرنی ہے تو بے شک مستعفی ہوجائیں، ایسی روش برقرار رکھنی ہے تو خود فیصلہ کروں گا کہ کابینہ میں رکھنا ہے یا نہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزراء کی بیٹھک ہوئی ، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے وزراء کو اپنے کام پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے مطابق امور کو سرانجام دیں، حکومتی پالیسیاں عوام کے وسیع تر مفاد میں ہیں ان پر عمل کیا جائے۔انہوں نے وزراء کو واضح پیغام دیا کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے وزراء مستعفی ہوجائیں، وزراء حکومتی فیصلو ں کو اونرشپ دیں، فیصلوں کی مخالفت کرنی ہے تو بے شک مستعفی ہوجائیں، ایسی روش برقرار رکھنی ہے تو خود فیصلہ کروں گا کہ کابینہ میں رکھنا ہے یا نہیں۔ کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نے براڈشیٹ معاملے پر حقائق سے قوم کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی اور حقائق بتانے کا ٹاسک وزیراطلاعات شبلی فراز کوسونپ دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو بتائیں کہ براڈ شیٹ کو ان لوگوں نے کیسے خریدنے کی کوشش کی۔وزیر اعظم نے اسامہ ستی کے واقعے پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ کیس میں انصاف ہوگا، اسامہ ستی واقعے کو مثالی بنائیں گے، وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو اسامہ قتل کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ بجلی بریک ڈاؤن کے بارے میں مختلف باتیں زیر گردش ہیں حقائق قوم کو بتائیں۔وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ڈھائی سال گزرچکے وزیروں کوعوامی مسائل حل کرنے کےلیے محنت کی ضرورت ہے، اپنے کام پر توجہ اور اسے میڈیا پر درست انداز میں پیش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں