کراچی(نیوز ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو امریکی نو منتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت مل گئی۔تفصیلات کے مطابق امریکا کے نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری رواں ماہ 20 تاریخ کو ہوگی۔جوبائیڈ ن کی تقریب حلف برداری میں دنیا بھر کی معروف شخصیات کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔پاکستان میں بھی بلاول بھٹو کو امریکہ آنے اور جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ پارٹی زرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو شرکت ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔
بلاول بھٹو کی جانب سے تاحال امریکا جانے کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی بلاول بھٹو کا شیڈول ترتیب دیا جائے گا اور وہ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی کابینہ ارکان کے نام فائنل کرلیے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق سوشل میڈیا پیغام میں جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ میری کابینہ کے ارکان میں بے حد ٹیلنٹ ہے، جس پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ میری کابینہ شاندار 24 مرد اور خواتین پر مشتمل ہے۔دوسری جانب امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ چک شومر نے خبردار کیا ہے کہ نو منتخب صدر جو بائیڈن کی 20 جنوری کو ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں ہنگامہ آرائی کا خدشہ ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ چک شومر نے کہا ہے کہ انہوں نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے سے ہفتے کو بات کی ہے اور ان پر زور دیا کہ وہ بغاوت پسندوں کا تعاقب کریں جنہوں نے گزشتہ ہفتے کانگریس کی عمارت پر حملہ کیا تھا اور اس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر بھی جان بھی گئی۔چک شومر نے کہا ہے کہ انہوں نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کو کہا ہے کہ وہ ممکنہ حملوں کی بیخ کنی بھی کریں۔سینیٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ کے حامیوں نے چھ جنوری کو کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر حملہ کر کے وہاں توڑ پھوڑ کی تھی۔









