تربت(نیوزڈیسک) تربت کے علاقے سینما چوک میں فرنٹیئر کور کی چوکی کے قریب بم دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں فرنٹیئر کور کے چوکی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔فورسز چوکی پر دھماکہ سینما چوک کے قریب ہوا ہے۔مقامی پولیس کے مطابق دھماکے
کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے جبکہ جبکہ دھماکے سے دو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔حکام نے فورسز اہلکاروں کے جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا ہے۔ جبکہ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس اور ایف سی کی ٹیمیں دھماکے کے مقام پر پہنچ گئی ہیں۔









